کوئٹہ(پی پی اے)سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کو برین ہیمرج
کوئٹہ(پی پی اے) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی حالت بدستور تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ چیئرمین محمود خان اچکزئی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی رہنما عبدالرحیم، یوسف کاکڑ، عبدالقہار و دیگر بھی موجود تھے۔
سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑکو جمعرات کے روز برین ہیمرج ہوا اور وہ اپنے گھرمیں گرکر زخمی ہوگئے تھے۔ بعدازاں نجی ہسپتال میں آپریشن کئے گئے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عثمان کاکڑ کو سر پر گہری چوٹ لگی تھی ، ان کا آپریشن کیا گیا، اس وقت وہ وینٹی لیٹر پر ہیں، امید ہے کہ وہ جلد ہوش میں آجائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محمود خان اچکزئی کوٹیلی فون کیا اور عثمان کاکڑ کی صحت دریافت کی۔ انہوں نے عثمان کاکڑ کا سندھ میں علاج کرانے کی پیشکش کی۔ محمود خان اچکزئی نے وزیر اعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا۔