پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور(پی پی اے) عثمان بزدارکا پولیس میں 13 ہزار نئی بھرتیاں کرنے کا اعلان

لاہور(پی پی اے) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پولیس میں 13 ہزار بھرتیاں کریں گے، صوبے بھر میں ہیلتھ کارڈز بھی تقسیم کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے میں ریسکیو ہیلی کیب چلانے کیلئے بھی فنڈز جاری کئے گئے ہیں،پنجاب حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس میں جنوبی پنجاب کیلئے 189 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال لاہورکوبھی 86 ارب کے ترقیاتی منصوبے دئیے جا رہے ہیں، ٹھوکر نیاز بیگ پر بس ٹرمینل اور لاہور میں ایک ہزاربیڈکا سٹیٹ آف دی آرٹ جنرل ہسپتال بنایا جائے گا جبکہ 31 دسمبر تک ہیلتھ کارڈز صوبے بھر میں تقسیم کئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.