پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد(پی پی اے) پولیس لائنز ہیڈکواٹرز میں سمر سکول کیمپ کے حوالے سے افتتاحی تقریب منعقد کی گئی

اسلام آباد(پی پی اے) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں سمر سکول کیمپ کا کیک کاٹا کر افتتاح کیا.تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز دیگر پولیس افسران سمیت بچوں اور ان کے والدین نے شرکت کی.سمر سکول کیمپ میں بچوں اور بچیوں کو سوئمنگ،رائیٹنگ،مارشل آرٹ،آئی ٹی کورسز،سپوکن انگلش، تیراندازی اور میوزک شو جیسے پروگرام کرائے جاتے ہیں.بچوں کو سیلف پروٹیکشن اور چائلڈ پروٹیکشن کے کورسز کروائے جائیں گے.ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی جاتی ہے.سمر سکول کیمپ میں بچوں کو لانے اور چھوڑنے کی سہولت میسر ہوگی.اسلام آباد پولیس نے فرینڈلی پولیسنگ کے لئے سمر سکول کا آغاز کیا ہے ائی جی اسلام آبادسمر سکول کیمپ کا مقصد ناصرف عوامی رابطوں کو مضبوط کرنا پولیس اور شہریوں میں فاصلوں کو کم کرنا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.