پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور(پی پی اے)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر پیغام

لاہور(پی پی اے)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر پیغام
کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے 17ہزار فٹ کی بلندی پر پاکستان کے پرچم کو سر بلند رکھنے کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے بہادری اور شجاعت سے دشمن کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔پاکستان کے بہادر سپوت نے اپنی قیمتی جان وطن پر نچھاور کرکے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے معرکہ کارگل میں بہادری اور جرأت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید جذبہ حب الوطنی اور جوانمردی کا پیکر تھے۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرأت اور بہادری کا اعتراف خود دشمن نے بھی کیا۔مادر وطن کی سا لمیت اور دفاع کیلئے کیپٹن کرنل شیر خان کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.