لاہور(پی پی اے)ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی،لاہور پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے گامزن
لاہور(پی پی اے)ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی لاہور پولیس آپریشنز ونگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے گامزن ہے۔لاہور کے84 تھانوں کے بعد ایس پیز، ایس ڈی پی اوز کے دفاتر کوبھی ڈی آئی جی آپریشنز دفتر سے منسلک کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کی زیر صدارت آپریشنز ونگ کے ڈویژنل ایس پیزاور سرکل افسران کاویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ساجد کیانی نے پولیس افسران سے تھانہ کے جرائم، سائلین کی درخواستوں بارے استفسار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنزنے افسران کوڈویژن کی سطح پر ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ کرنے، دفاتر، تھانوں میں لگے کیمرے، نیٹ ورک، فنکشنل رکھنے کی ہدایت کی۔ساجد کیانی نے کہا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے ایس پیز، ڈی ایس پیز تھانوں میں سائلین کے مسائل بھی سنیں۔ پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ اور دیگر ذرائع سے دی جانے والی شکایات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو لنک کے استعمال سے محکمانہ کارکردگی کی جانچ کے ساتھ ساتھ سائلین کو سہولیات کی فراہمی میں بھی آسانی ہو گی۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے وقت کے ضیاع سے بچا جا سکتا ہے۔