پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد(پی پی اے) شہر کی مرکزی شاہراہ مری روڈ مریڑ چوک کی ری ماڈلنگ مکمل کر کے ٹریفک کو صدر سے فیض آباد آج سے سگنل فری کر دیا گیا

اسلام آباد(پی پی اے) مریڑ چوک سے فیصل مسجد تک گاڑیاں ٹریفک سگنل پر روکے بغیر منزل تک پہنچیں گی۔صدر سے فیض آباد ٹریفک سگنل فری ہونے سے نہ وقت کی بچت ہو گی بلکہ عرصہ دراز سے مری روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام جیسے مسائل سے بھی نجات ملے گی۔ لیاقت باغ چوک کو پہلے ہی سگنل فری کردیاگیا تھا ۔

سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایت پر مریڑ چوک کی ری ماڈلنگ کے منصوبے کے آغاز کیلئے کمشنر آفس ، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اداروں کو خصوصی طور آن بورڈ لیا گیا جنکے خصوصی تعاون اور شب روز محنت سے یہ منصوبہ مکمل ہوا ۔ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین اور چیف میونسپل آفیسر علی عباس بخاری کی ذاتی دلچسپی اور کاوش سے مری روڈ کو سگنل فری کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے منصوبوں پر عملدرآمد کیا جائے گا جن سے عوام الناس کو بہتر سفری سہولیات مہیا کی جائیں۔ شہر میں ٹریفک مسائل کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سی ٹی او راولپنڈی

Leave A Reply

Your email address will not be published.