پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور(پی پی اے)لاہور میں بادلوں کا راج، آئندہ 48 گ ھنٹوں میں مزید بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

لاہور(پی پی اے)لاہور شہر میں آج بھی بادلوں کا بسیرا اور موسم خوشگوار ہے، درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں رات گئے بارش کا سلسلہ وقفے وقفےسے جاری رہا، اب بھی شہر میں بادلوں کا بسیرا ہے، موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کر دی ہے۔ شہر کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد ہے۔

وقفے وقفے سے شہر میں بارش سے موسم تو خوشگوار ہوگیا ہے تاہم نشیبی علاقوں میں پانی بھی کھڑا ہوگیا جس سے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔ تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو، ریلوے سٹیشن، میکلورڈ روڈ، شادمان، اقبال ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، کینٹ، اندرونِ لاہور میں بادل کھل کر برسے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.