پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور(پی پی اے) بوم بوم شاہد آفریدی نیپال کی EPL میں ایکشن میں نظر آئیں گے

لاہور(پی پی اے)قومی ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی نیپال کی ای پی ایل کے چوتھے ایڈیشن میں کھٹمنڈو کنگز کی نمائندگی کرتےایکشن میں دکھائی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کھٹمنڈو کنگز کے کپتان سندیپ لامیچانے نے ٹیم کی افتتاحی مہم کے دوران آفریدی کو خوش آمدید کرتے ہوئے پیغام جاری کیا جس میں کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی آپ کو میدان میں دیکھنے پر بہت خوش ہوں گے اور ساتھ ٹیم میں شامل ہوتا دیکھنے کے بھی منتظر ہیں۔

مجھے ذاتی طور پر معلوم ہے کہ نیپال کے اس دورے کے دوران آپ ایک اچھا وقت گزار سکیں گے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ نیپال کے دورے پر جا رہے ہیں جس پر بےحد خوشی کا اظہار کیا ہے، ٹورنامنٹ میں چکھوں کی تعداد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس کا انحصار اس دن کی باؤلنگ پر ہے اس لیے کچھ نہیں کہا جاسکتا البتہ نیپالی عوام کو انٹرٹین کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.