پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور(پی پی اے) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اہلیہ بیگم صوفیہ عثمان کی گورنمنٹ گریجوایٹ اپوا کالج آمد

لاہور(پی پی اے) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اہلیہ بیگم صوفیہ عثمان کی گورنمنٹ گریجوایٹ اپوا کالج آمد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اہلیہ بیگم صوفیہ عثمان نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اہلیہ بیگم صوفیہ عثمان نے ربن کاٹ کر گرلز کالجز میں ”پلانٹ فارپاکستان ڈے“مہم کا باقاعدہ آغاز کیا/پودے لگانا سنت رسولؐ اور کار ثواب ہے-
درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جس کے اثرات مدتوں برقرار رہتے ہیں – طلبہ کو بھی شجر کاری مہم میں حصہ لے کر قومی ذمہ داری نبھانی چاہیے – طالبات کا شجر کاری مہم میں حصہ لینا خوش آئند امر ہے -بیگم صوفیہ عثمان
درخت خود دھوپ جھیلتے ہیں اور دوسروں کوسایہ فراہم کرتے ہیں۔شجرکاری کر کے آئندہ آنے والی نسل کے مستقبل کو محفوظ اور بہتر بنایا جاسکتا ہے – ماحولیات کے تحفظ اور جنگلی حیات کی بقاء کے لئے شجر کاری کی اہمت مسلمہ ہے – ”پلانٹ فارپاکستان ڈے“مہم کے تحت پنجاب میں 10 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔لاہور کے بڑے کالجوں میں 500 اور چھوٹے کالجز میں 200 پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔نائمہ خورشید،پرنسپل بیگم صوفیہ عثمان نے کالج ایڈیٹوریم میں سٹاف کے ساتھ کیک بھی کاٹاپرنسپل گورنمنٹ اپوا کالج نائمہ خورشید، ڈائریکٹر کالجز اور کالج کی اساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.