پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور(پی پی اے) پی آئی اے کا عاشورہ کے موقع پر عراق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

لاہور(پی پی اے) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عاشورہ کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ زائرین کی سہولت کیلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔ پی آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 11 اگست سے پروازیں زائرین کو لے کر نجف اشرف پہنچیں گی۔ زائرین کی واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا گیا ہے۔قومی ایئر لائن کے سی ای او ارشد ملک نے کہا ہے کہ زائرین کے لئے کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے پرکشش کرایہ متعارف کروا دیا گیا ہے۔ عاشورہ پر پاکستان سے براہ راست پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی موقعوں پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے۔ زائرین کی خدمت اور ان کی معاونت قومی ائیر لائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.