پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

مظفرآباد (پی پی اے) اپنے شہر، گلی، محلوں کو صاف رکھنا ہر شہری کی مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ چیئرمین ہلال احمر پاکستان۔

مظفرآباد (پی پی اے)پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر سٹیٹ برانچ کی ہدایات پر ہفتہ صفائی کے دوران ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کا عزم کرتے ہیں۔پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر کی طرف سے صحت وصفائی کے اداروں کے لئے ماسک، گلوز، فیس شیلڈز، گاونز اور دیگر آلات کی فراہمی کر دی گئی۔ یاسر مشتاق جوش نے سامان چیف آفیسر بلدیہ انجم بلال خان کے حوالے کیا،اس موقع پر انہوں نے چیف آفیسر بلدیہ کو کیا کہ ہلال احمر پاکستان ہفتہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کا عزم رکھتی ہے۔
پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیرسٹیٹ برانچ کی طرف سے ہفتہ صفائی مہم کو کامیاب اور موثر بنانے کے لئے صحت و صفائی کے علاوہ دیگر اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون بھی جاری رہے گا۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور صحت وصفائی کے اداروں کو ہائی جین کٹس، واٹر کولرز، ماسکز، گاؤنز اور ٹول کٹس فراہم کی گئیں ہیں۔ صحت وصفائی مہم کے دوران پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے رضاکاران وسٹاف ممبران دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مظفرآباد کے تیرہ زونز میں صحت وصفائی کے حوالے سے اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔اس سلسلہ میں بلدیہ ہال مظفرآباد میں منعقد ہ تقریب میں حکومتی وزراء خواجہ فاروق، چوہدری رشید،عبدالماجد خان سمیت سربراہان ادارہ جات نے بطور مہمان شرکت کی اور مہم کا عملی طور پر آغاز کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، بلدیہ، اور دیگر محکمہ جات کے آفیسران بھی موجودتھے۔
اس موقع پر وزیر بلدیات خواجہ فاروق اور وزیر پلاننگ اینڈ دویلپمنٹ چوہدری رشید نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی انسانی خدمت کا ادارہ ہے اور اس حوالے سے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے وزیر بلدیات خواجہ فاروق نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیرکی طرف سے ماسک، گلوز، اور دیگر حفاظی سامان فراہم کرنے اور مختلف زونز میں رضا کاران کو تعینات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزراء حکومت کو پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی طرف سے کیپس بھی پہنائی گئیں۔دونوں وزراء حکومت نے صحت وصفائی میں حصہ لینے والے افراد کو پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی طرف سے فراہم کردہ ماسکز بھی تقسیم کیئے۔
چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر سٹیٹ برانچ اعجاز رضا کا پیغام تھا کہ صحت و صفائی کی عادت اپنا کر ہم اپنے شہر، گلی، محلوں، سیاحتی مقامات کو صاف رکھ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری کی بنیادی اور مذہبی ذمہ داری ہے کہ اپنے گھرکی صفائی کے علاوہ اپنے گردوپیش کے محلوں اور سیاحتی مقامات کی صفائی کو یقینی بنائیں تاکہ ہم بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حفظان صحت کے اصولوں اور صحت و صفائی کی عادت کو اپنا کر ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپورکردار ادا کرے گی۔
یاد رہے کہ حکومت آزادکشمیرنے، ضلعی انتظامیہ اور مختلف اداروں کے اشتراک سے چودہ ہفتوں پر مشتمل مہم کا آغازکیا ہے۔ مہم کے دوران سیاحتی مقامات کی صفائی، ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے اقدامات کیئے جائیں گے۔ ہر زون میں مختلف محکمہ جات کے آفسران کو بطور ٹیم لیڈرز مامور کیا گیا ہے۔ تقریب میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے پروگرام کوآرڈینیٹر سی۔بی۔آر۔اے اینڈ فوکل پرسن مہم یاسر عرفات کاظمی، پروگرام اینڈ ڈیزاسٹر مینمنٹ منیجر راجہ عاطف،پروگرام کوآرڈینیٹر فرسٹ ایڈ یاسر عرفات جوش، ترجمان پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی عدنان قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.