پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور(پی پی اے) ڈینگی وباء بن گیا، 5 افراد جاں بحق

 

لاہور(پی پی اے) لاہور میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ، رپورٹ سامنے آگئی ڈینگی وائرس سے ہلاک 5 افراد کا تعلق لاہور سے ہے جن میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کا اہلکار اکرم بھی شامل ہے، یہ اہلکار کئی روز سے اسپتال میں زیرِ علاج تھا۔رواں سال پنجاب میں 16 ہزار سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 86 شہری اس وائرس سے متاثر ہو گئے۔ڈی ایچ او زعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں اب تک 4 ہزار 71 افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اس سے یہاں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 17 ہے۔ڈینگی سےبچائو اور فوری علاج کیسے ممکن بنایا جائے؟انہوں نے مزید بتایا کہ دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 41 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ ان علاقوں میں اب تک کُل 2 ہزار 3 سو 57 لوگ ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں۔ڈی ایچ او زعیم ضیاء نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 45 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے اب تک کُل 1 ہزار 7 سو 14 مریض سامنے آئے ہیں۔دوسری جانب صوبہ خیبر پختون خوا کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 172 افراد زیرِ علاج ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.