پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد(پی پی اے)پاکستانی زائرین سے عمرہ کی پابندی جلد اٹھا لی جائے گی: سعودی سفیر کی یقین دہانی

اسلام آباد(پی پی اے) سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے یقین دہانی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عنقریب پاکستانی زائرین سے عمرہ کی پابندی اٹھا لی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے اور پابندی والے ممالک سے نکالنے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماوں کے مابین پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور وزارت مذہبی امور سعودی ہدایات اورایس او پیز پر موثر عمل درآمد کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا کہنا تھا کہ عمرہ آپریشن بحالی کا مطالبہ جلد از جلد سعودی حکام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ عنقریب پاکستانی زائرین سے عمرہ کی پابندی اٹھا لی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.