پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

دبئی(پی پی اے)دبئی میں عشرت العباد اور فاروق ستار کی ملاقات، یکجا ہوکر حکمت عملی بنانے پر اتفاق

دبئی(پی پی اے) سابق گورنر سندھ عشرت العباداور فاروق ستار نے ملاقات میں شہری علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے یکجا ہوکر حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا، تفصیلات کے مطابق دبئی میں سابق گورنر سندھ عشرت العباد اور فاروق ستار کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں کےدرمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں شہری علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے یکجا ہوکر حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا، دبئی میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کئی گھنٹے تک جاری رہی۔ سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا کہ کراچی وہ قومی کردار ادا کرنے سے قاصر ہے ملک کو جسکی ضرورت ہے، ماضی کی تلخ یادوں کو بھول کر قومی اجتماعی مفاد میں آگےبڑھاجائے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ قوم کو مایوسی سے نکالا جائے گا اور مستقبل کے سفر کی سمت کا تعین کیا جائے، چیلنجزسے نمٹنے کیلئے قومی میثاق برائے استحکام اور تعمیر و ترقی طے کیا جائے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ مشترکہ جدوجہد سے قومی مسائل حل کیے جا سکتے ہیں اور کہا تجربے، سیاسی بصیرت کے ساتھ دیگر سیاسی اقابرین سے بھی رابطہ کیا جائے۔ دونوں رہنماؤں نے گفتگو میں کہا کراچی کے عوام میں احساس محرومی تیزی سے بڑھ رہاہے، احساس محرومی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ناگزیر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.