پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور(پی پی اے)حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان مسلم لیگ(ق) چوہدری برادران

لاہور(پی پی اے) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے حکومت کی حمایت کے فیصلے کی منظوری دی جبکہ مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے تحفظات کے اظہار کےبعد فیصلوں کا اختیار پرویزالہٰی کو دیا تھا۔وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کےاجلاس میں وفاقی وزیر مونس الہٰی اورطارق بشیر چیمہ نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر چودھری مونس الہٰی نے کہا کہ مسلم لیگ ق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کو سپورٹ کرے گی۔پاکستان مسلم لیگ (ق) نے انتباہ تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ قابل تشویش ہے اس لئے حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جارہا ہے، عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا کیسے کریں ؟عام آدمی کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات مزید خراب ہونگے جبکہ اہم اجلاس میں فیصلوں کا اختیار چودھری پرویز الہٰی کو سونپ دیا گیا تھا ۔لاہور میں پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا ،مسلم لیگ پنجاب کے صدر چودھری پرویزالٰہی نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ تمام ارکان نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.