پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور(پی پی اے) بابا گورونانک کا جنم دن، دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع

لاہور(پی پی اے) بابا گورونانک کے 552 جنم دن کی تقریبات کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔27 سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزا جاری کیا گیا جو واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئے، حکومت پاکستان نے یاتریوں کو دی جانے والی سکیورٹی، رہاٸش سمیت سفری انتظامات مکمل کر لیے۔ بھارتی یاتری دس روز قیام کے دوران لاہور سمیت ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، اٹک، سیالکوٹ اور کرتاپور نارووال میں موجود گوردواروں میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔اُدھر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ کورونا ایس او پی پر عملدرآمد کو ترجیح دی جارہی ہے۔ سکھ مذہب کے بانی اور پہلے گورو بابا نانک دیو جی کے جنم دن کی 552 ویں تقریبات کے لیے بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنے بھارتی سکھ یاتری واہگہ کےراستے پاکستان آنےکے بعد گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کے لیے روانہ ہوجاٸیں گے۔ ننکانہ صاحب میں تین روزہ قیام کے دوران ننکانہ صاحب میں موجود ساتوں گوردواروں میں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.