پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد(پی پی اے)اب 90 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق ‏مل جائے گا: فواد چودھری

اسلام آباد(پی پی اے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل ‏منظور ہونے پر عوام اور اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہیں اب 90 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق ‏مل جائے گا۔وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پوری کوشش کی انتخابی ‏اصلاحات پر اپوزیشن سے اتفاق رائے ہو جائے لیکن بدقسمتی سے اپوزیشن کا رویہ منفی رہا، نوازشریف اینڈ ‏کمپنی نے کرکٹ بھی اپنے امپائرز کے بغیر نہیں کھیلی، مارشل لاکی گود میں پرورش پانے والوں کی سیاست ہمیشہ ‏دوسروں کے کندھوں پر رہی آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا پی ٹی آئی ملک کی بڑی جماعت ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے کی کوشش کرنے والوں کی آج آنکھیں کھل جانی چاہئیں اپوزیشن ‏میں قیادت کا انحطاط ہے تمام سیاسی بونے ہیں تمام سیاسی بونے پی ڈی ایم میں جمع ہیں اپوزیشن مایوسی کےعالم ‏میں ہے ان کی مایوسی میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کیلئے جو ریت رکھی ہے اس سے فائدہ ہو گا، اپوزیشن نے پہلے سال ‏زور لگایا ہمیں نہیں نکال سکے، اپوزیشن نے دوسرے سال بھی ہمیں نکالنے کا زور لگایا ناکام رہے، تیسرے سال بھی ہمیں ‏نکالنے کا زور لگایا ناکام رہے اپوزیشن کو صرف اتنا کہتا ہوں تھکے ہوئے پہلوانوں کا کام نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.