پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور(پی پی اے) پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

لاہور(پی پی اے) بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بنگلا دیش کے خلاف 19 نومبر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، جس میں بابر اعظم، محمد رضوان، حیدر علی، فخرزمان، شعیب ملک، خوش دل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم، حارث روف، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔بابراعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کےمومنٹیم کو جاری رکھ کر سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں، اس سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز کےخلاف میچز بھی ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ بنچ پر موجود لڑکوں کو بھی ٹرائی کریں، اس مرحلے پر کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لینا چاہتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.