راولپنڈی(پی پی اے) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ضلع راولپنڈی میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم
راولپنڈی(پی پی اے) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ضلع راولپنڈی میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ، حادثات کی روک تھام ، شہر میں منظم ٹریفک کی روانی اور ٹریفک کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے سرکل انچارجز سمیت برانچ انچارجز سے ٹریفک ہیڈکواٹر میں اہم میٹنگ۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان ضلع راولپنڈی میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے پر عزم شہر میں حادثات کی روک تھام ،منظم ٹریفک کی روانی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے تمام سرکل انچارجز سمیت برانچ انچارجز سے ٹریفک ہیڈ کواٹر میں میٹنگ منعقد کی جس میں مال روڈ کو ماڈل روڈ کے طور پر بنانے کا فیصلہ کیاگیا،مال روڈ کے تمام چوک چوراہوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی، ایجوکیشن یونٹ ماڈل روڈ پر ایک ہفتے کے لیے آگاہی کیمپ لگائے گی جو کہ شہریوں کو لین لائن ، سٹاپ لائن اور ون و ے کی خلاف ورزی پر آگاہی فراہم کرے گی تمام سرکل انچارجز اپنے اپنے سرکل میں ٹرانسپورٹرز، ٹریڈرز اور سکول و کالج انتظامیہ سمیت تما م سٹیک ہولڈرز سے رابطہ میںرہیں گے اوراپنے سرکل میں رانگ پارکنگ سمیت دیگر ٹریفک معاملات کے ذمہ دار ہوں گے تجا وزات کے خاتمہ کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکرروزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جائے اور ٹیم ورک سے ٹریفک کے مسائل کو ختم کیا جائے تا کہ اس کا براہ راست فائدہ روڈ یوزر کو ملے اس کے علاوہ تما م سرکل انچارجز روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک مسائل اور ان کے ممکنہ حل کی رپورٹس بھجوانے کے پابند ہوں گے ٹریفک وائلیشنز نہ روکنے پر ڈی ایس پیز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔