پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد(پی پی اے)فرانس نے پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکال کر سفری پابندیاں نرم کردیں

اسلام آباد(پی پی اے) فرانس نے کورونا کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو ریڈ لسٹ والے ممالک سے نکال کر سفری پابندیوں میں نرمی کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے ایک اوربڑی کامیابی اُس وقت سامنے آئی جب فرانس کے وزارتِ خارجہ نے ریڈ لسٹ ممالک کی فہرست کا اجرا کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق فرانس نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال کر اورینج لسٹ میں شامل کر لیا ہے جس کے بعد سفری پابندیاں بھی نرم ہوگئیں۔ریڈ لسٹ سے نکلنے کے بعد پاکستانی مسافروں کے فرانس جانے میں آسانیاں پیدا ہو گئیں جس کے بعد پاکستانی شہریوں کو اب فرانس پہنچ کر قرنطینہ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.