پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور(پی پی اے)پنجاب حکومت مستحق بیماری خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی

لاہور(پی پی اے) پنجاب حکومت نے مختلف امراض میں مبتلا 9 افراد کےلیے ایک کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر مختلف امراض میں مبتلا افراد کےلیے فنڈز کا اجرا کیا گیا، جس کے بعد وزیر اعلیٰ آفس کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کو فنڈز کیلئے مراسلہ بھی لکھ دیا گیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا عبادت ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت میرا مشن ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مستحق بیمار مریضوں کے علاج معالجے میں ہر طرح سے مدد کی جائے گی، پنجاب حکومت مستحق بیماری خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.