پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد(پی پی اے) پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل جیت کر پوری دنیا کو حیران کردیا

اسلام آباد(پی پی اے)پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کے لیے اس ورلڈکپ میں بھی سنچری اوپننگ پارٹنرشپ لگادی۔ بابر اعظم کے بلے نے رنز اگلے اور انہوں نے 42 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔ پاکستان ٹیم کو پہلا نقصان 105 رنز پر اٹھانا پڑا جب بابر اعظم 53 رنز بنا کر پویلین لوٹے جنہیں اننگز ککے 13ویں اوور میں ٹرینٹ بولٹ نے کیچ آؤٹ کروایا۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان نے اپنی نصف سنچری مکمل کی، لیکن ان کے ساتھ محمد حارث نے محتاط انداز میں بیٹنگ جاری رکھی۔ محمد رضوان 57 رنز بنا کر 17ویں اوور میں کیچ آؤٹ ہوئے اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 132 تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.