پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد(پی پی اے) ایکنک اجلاس میں سیلاب سے متاثر ہونے والی شاہراہوں اور پلوں کی تعمیر و مرمت سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

اسلام آباد(پی پی اے) ایکنک اجلاس میں سیلاب سے متاثر ہونے والی شاہراہوں اور پلوں کی تعمیر و مرمت سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں مورو رانی پور شاہراہ کی تعمیر و مرمت کیلئے 36 ارب 21 کروڑ روپے، سیلابی پانی کےانتظام کیلئے 3 ارب 82 کروڑ، سندھ فلڈ ایمرجنسی منصوبے کیلئے 48 ارب 32 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں 15 ارب روپے لاگت کا خیبرپختونخواہ سیلاب بحالی منصوبہ، 12 ارب 50 کروڑ روپے لاگت کا بلوچستان سیلاب بحالی منصوبہ، 70 ارب 44 کروڑ روپے لاگت کا سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن منصوبہ بھی منظورکر لیا گیا۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کیلئے 23 ارب کا منصوبہ، سندھ کے پسماندہ اضلاع میں زچہ بچہ کی صحت کی بہتری کیلئے 48 ارب 30 کروڑ روپے کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.