پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

راولپنڈی((پی پی اے)ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کی تھانہ صادق آباد میں کھلی کچہری

راولپنڈی (پی پی اے) ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کی تھانہ صادق آباد میں کھلی کچہری، ایس ایچ او صادق آباداور تفتیشی افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کے مسائل بروقت حل کیے جائیں، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے کھلی کچہری کے اختتام کے بعد تھانہ صادق آباد کا دورہ بھی کیا، تھانہ کے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ، حوالات،تھانہ بلڈنگز اور صفائی کے نظام سمیت دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیااور ہدایات دیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے تھانہ صادق آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،کھلی کچہری میں ایس ایچ اوصادق آباداور تفتیشی افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، ایس ایس پی آپریشنز و سیم ریاض خان کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کے مسائل بروقت حل کیے جائیں، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے کھلی کچہری کے اختتام کے بعد تھانہ صادق آباد کا دورہ بھی کیا، تھانہ کے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ، حوالات،تھانہ بلڈنگز اور صفائی کے نظام سمیت دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیااور ہدایات دیں، آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کے مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.