پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد (پی پی اے) توشہ خانہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 سال قید کی سزا کے وارنٹ جاری

اسلام آباد (پی پی اے)اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین کی 3 سال قید کی سزا کے وارنٹ جاری کر دیے۔

جج ہمایوں دلاورکی جانب سے آئی جی اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو وارنٹ بھجوائے گئے ہیں۔

وارنٹ کے متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہو گی۔

وارنٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھجوانے کا اختیار دیا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.