پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ایف ایف سی کا سال 2024 کیلئے پہلی کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد

پی پی اے

اسلام آباد:فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے اپنی بہترین کارپوریٹ گورننس کے طریقہ کار کے حصے کے طور پر سال 2024 کیلئے اپنی پہلی کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد کیا۔
کوڈ آف کارپوریٹ گورننس، کمپنی کی کارکردگی اوربہترین موثر انتظام کی بنیاد پر ایف ایف سی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے 13 سالوں سے لگاتار ٹاپ 25 کمپنیوں میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے والی ٹاپ کمپنی کے طور پر تسلیم کیا ہے جو کمپنی کیلئے باعث فخر ہے _
اسی پس منظر میں 31 دسمبر 2023 کو اختتام پذیر ہونے والے سال کیلئے کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد FFC کے کارپوریٹ ہیڈ آفس، راولپنڈی میں کیا گیا جہاں تمام خواہشمند اسٹیک ہولڈرز کو ورچوئل رسائی بھی فراہم کی گئی۔ کیپیٹل مارکیٹ کے ممتاز تجزیہ کاروں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے معززین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
، جناب سید عمران رضوی، منیجر کارپوریٹ افیئرز اینڈ شیئرز نے بریفنگ کا آغاز کیا اور ہاؤس کو ایونٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ چیف فنانشل آفیسر، سید عاطف علی نے ہاؤس کو ایف ایف سی کی 2023 کے اختتام پر کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور کمپنی کی کارکردگی کے اعلیٰ معیار، مستقل آمدنی اور اسٹیک ہولڈرز کی مسلسل بہتری اور بہتر ریٹرنز کے حصول کے عزم کا بھی یقین دلایا-

Leave A Reply

Your email address will not be published.