پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

اسلام آباد:(محمد امین سے)  نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کے لان میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب میں ایم ڈی پی ٹی وی مبشر توقیر شاہ، وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلیٰ حکام، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدرزعفران الہی ، جنرل سیکرٹری عبدالوحید خان اور ایمز سکول کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ شجرکاری ہمارا قومی اور اخلاقی فرض ہے، درخت انسانی زندگی کے لئے نہایت ضروری ہیں جو ماحولیاتی تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا فرض ہے ہم اپنے ماحول کو سرسبز و شاداب رکھیں، درخت اور پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کیلئے اقدامات بھی ضروری ہیں، شجرکاری مہم میں ایمز ایجوکیشن سسٹم اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا تعاون لائق تحسین ہے۔

واضح رہے کہ شجرکاری مہم کے لئے پودے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزارت اطلاعات کو تحفے میں دیئے گئے ہیں جو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز سمیت وزارت اطلاعات کے مختلف دفاتر میں لگائے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.