پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

جولائی میں پاکستان کا پٹرولیم درآمدی بل 5.19 فیصد کم ہوکر 1.27 ارب ڈالر ریکارڈ

اسلام آباد ( پی پی اے) پاکستان کے مجموعی پٹرولیم گروپ کے درآمدی بل میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 1.27 ارب ڈالر کی سطح پر آگیا۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق جولائی 2026 میں پٹرولیم گروپ کی مجموعی درآمدات 1 ارب 276.732 ملین ڈالر رہیں جبکہ جولائی 2025 میں یہ 1 ارب 346.552 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اعدادوشمار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 22.61 فیصد کمی کے ساتھ 491.492 ملین ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال جولائی میں 635.049 ملین ڈالر تھیں۔ اسی طرح مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمدات بھی 23.60 فیصد کم ہو کر 176.680 ملین ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ میں یہ 231.262 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔ دوسری جانب پٹرولیم خام تیل کی درآمدات میں 29.81 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 398.182 ملین ڈالر سے بڑھ کر 516.898 ملین ڈالر ہوگئیں۔ مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی درآمدات بھی 11.71 فیصد اضافے سے 91.662 ملین ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ سال جولائی میں یہ 82.054 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔ ماہانہ بنیادوں پر بھی جولائی 2026 میں پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جون 2026 میں 1 ارب 909.515 ملین ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں جولائی میں پٹرولیم گروپ کا درآمدی بل 33.14 فیصد کم رہا

Leave A Reply

Your email address will not be published.