پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پرائم منسٹر کروم بُک سکیم میں نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بھی شامل کیا جائے، حافظ محمد بشارت

اسلام آباد (پی پی اے)صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن حافظ محمد بشارت نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم یوتھ کروم بُک سکیم کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے عام نجی تعلیمی اداروں کے ذہین اور پوزیشن ہولڈر طلبہ کو بھی شامل کیا جائے۔ ان کے مطابق، تعلیمی مواقع کی فراہمی میں طلبہ کی صلاحیت، محنت اور قابلیت کو بنیادی اہمیت دی جانی چاہیے تاکہ نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی جدید ڈیجیٹل سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔حافظ محمد بشارت نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے بھی ملک میں تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان اداروں کے طلبہ کو بھی ایسی قومی اسکیموں میں شرکت کا موقع ملنا چاہیے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کے لیے بھی مناسب کوٹہ مختص کیا جائے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ ڈیجیٹل تعلیم کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.