پاکستانی کھلاڑیوں کی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز میں رسائی
اسلام آباد (پی پی اے) جے 30 سبحِ نو پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2026 میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگلز اور ڈبلز کے سیمی فائنلز میں مجموعی طور پر چار جگہیں حاصل کرلیں بوائز سنگلز میں زوہیب افضل ملک اور احتشام ہمایوں جبکہ ڈبلز میں امیر مزاری عمر جواد ملک حمزہ رومان اور زوہیب افضل ملک نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی بوائز سنگلز کوارٹر فائنلز میں زوہیب افضل ملک نے ہم وطن عبدالباسط کو 6-4، 6-7(1) 6-2 سے شکست دی جبکہ احتشام ہمایوں نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد امیر مزاری کو 7-5، 6-7(4)، 7-5 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی بوائز ڈبلز کوارٹر فائنلز میں امیر مزاری اور عمر جواد ملک نے احتشام ہمایوں اور ایم حسن عثمانی کو 3-6، 6-3، (13-11) سے شکست دی ایک اور مقابلے میں حمزہ رومان اور زوہیب افضل ملک نے عبدالباسط اور حاذق عاصم کو 7-5، 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا بوائز سنگلز کے دیگر کوارٹر فائنلز میں تھائی لینڈ کے فاسین سنچالونگ نے پاکستان کے حسن عثمانی کو 6-0، 7-6(1) سے شکست دی جبکہ سری لنکا کے ریحان گوناوردھنا نے جرمنی کے جیکب لیٹسچ کو 2-6، 6-3، 6-3 سے ہرایا گرلز سنگلز کوارٹر فائنلز میں قازقستان کی پولینا سوشکووا نے روس کی واروارا روبتسووا کو 6-4 1-6، 7-6(5) سے شکست دی تھائی لینڈ کی پلوئیپیتچ ڈونگکھیاؤ نے روس کی اریانا گریگورین کو 6-1، 6-1 سے ہرایا قازقستان کی آئلِن باکیئیوا نے تھائی لینڈ کی انیاوی پیسارنپانوونگ کو 6-2، 6-3 جبکہ قازقستان کی ادیما السیپولووا نے چین کی یوچی لی کو 6-3، 3-6، 6-4 سے شکست دی بوائز ڈبلز کے دیگر مقابلوں میں جرمنی کے جیکب لیٹسچ اور سری لنکا کے جین ڈی سیرام نے سری لنکا کے ریحان گوناوردھنا اور آہل کلییل کو 3-6، 6-3، (10-8) سے ہرایا جبکہ تھائی لینڈ کے فاسین سنچالونگ اور تھیراپات سامرتوانیچا نے پاکستان کے محمد یحییٰ اور سنگاپور کے برینن این جی کو 6-4، 6-4 سے شکست دی گرلز ڈبلز میں تھائی لینڈ کی پلوئیپیتچ ڈونگکھیاؤ اور انیاوی پیسارنپانوونگ نے بنگلہ دیش کی یانا چوہدری اور چین کی یجیا وانگ کو 6-1، 6-1 سے ہرایا روس کی واروارا روبتسووا اور چین کی شوان یی وائی نے پاکستان کی خدیجہ خلیل اور قازقستان کی زینیا سیمینوا کو 6-0، 6-2 سے شکست دی، جبکہ قازقستان کی آئلِن باکیئیوا اور ڈینیلیا بیسائیبائیوا نے پولینا سوشکووا اور سری لنکا کی گتھمی ریانا فرنینڈو کو 4-6 7-6(5) (13-11) سے ہرایا چیمپئن شپ کا انعقاد پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس گارڈن ایونیو اسلام آباد میں کیا جا رہا ہے جس میں 16 ممالک کے 55 کھلاڑی شریک ہیں ان میں 33 بوائز اور 22 گرلز کھلاڑی شامل ہیں شریک ممالک میں پاکستان روس ہانگ کانگ چین تھائی لینڈ قازقستان بنگلہ دیش سنگاپور سری لنکا سربیا آسٹریلیا اسپین کینیڈا سویڈن جرمنی اور جاپان شامل ہیں سبحِ نو کی چیئرپرسن اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شاہدہ کوثر فاروق نے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس کا دورہ کیا مقابلے دیکھے اور کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی چیمپئن شپ کا انعقاد سبحِ نو، پارک ویو سٹی دیوان سیمنٹ بینک الفلاح اور او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے کیا جا رہا ہے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مطابق چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں اور پاکستانی کھلاڑیوں کی نظریں مزید کامیابیوں پر مرکوز ہیں.