پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان ٹیسٹ سیریز جیتنے کے قریب سری لنکا کے 9 کھلاڑی آؤٹ

راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے 82 رنز کی برتری حاصل کرلی ملان رتھنائیکے کی ناقابل شکست نصف سنچری

راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کے قریب پہنچ گیا، سری لنکا نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنا کر پاکستان کے خلاف 82 رنز کی برتری حاصل کرلی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 98 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے 325 رنز بنائے تھے تیسرے روز سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 3 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز سے شروع کی اور دن کے اختتام تک 93 اوورز میں 9 وکٹوں پر 309 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 67 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس نے 54 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا رضا اللہ نے 110 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے 126 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے جبکہ سونل دنیوشا نے 119 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کرکے ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی ملان رتھنائیکے نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے 82 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 60 رنز بنائے جبکہ اسیتھا فرنینڈو 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے دوسری جانب پاکستان کے فاسٹ بولر ثاقب خان بائیں ران کے پٹھے میں کھنچاؤ کے باعث میچ سے باہر ہوگئے۔ انہوں نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ گزشتہ ٹیسٹ میں انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا تھا اسکور کا خلاصہ. سری لنکا پہلی اننگز: 98 رنز 35.3 اوورز کوشل مینڈس 32، محمد عباس 3، رضا اللہ 3، عامر جمال 3 وکٹیں پاکستان پہلی اننگز: 325 رنز، 87.5 اوورز غازی غوری 54، اذان اویس 47، طیب عارف 46، رضا اللہ 42، لاہیرو کمارا 5، اسیتھا فرنینڈو 3 وکٹیں سری لنکا دوسری اننگز: 309 رنز، 9 وکٹوں کے نقصان پر، 93 اوورز ملان رتھنائیکے 60 ناٹ آؤٹ، سونل دنیوشا 54، کوشل مینڈس 53، عامر جمال 3 محمد عباس 2، رضا اللہ 2 وکٹیں کھیل کے تیسرے روز کے اختتام پر سری لنکا کو پاکستان کے خلاف 82 رنز کی برتری حاصل ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.