پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

گیارہویں میڈیا کرکٹ لیگ کی کٹس کی پروقار تقریب رونمائی

پشاور (پی پی اے) پشاور پریس کلب میں گیارہویں میڈیا کرکٹ لیگ 2026 کی کٹس کی پروقار تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں مشیر برائے معدنیات کھیل و امور نوجوانان ڈاکٹر سرفراز علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سرفراز علی نے کہا کہ صحافیوں کے لیے مثبت اور صحت مند سرگرمیاں ضروری ہیں جبکہ کھیل امن، بھائی چارے اور اتحاد کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یو ای ٹی پشاور ڈاکٹر صادق خٹک نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط ٹیم ورک اور برداشت پیدا کرتے ہیں ہوپ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زبیر الٰہی نے میڈیا کرکٹ لیگ کو خوش آئند اقدام قرار دیا چیئرمین سپورٹس کمیٹی کاشف الدین سید کے مطابق رواں سال لیگ میں 20 ٹیمیں اور 300 سے زائد صحافی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں. تقریب میں پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض سینئر صحافیوں اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.