پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد ڈھائی گھنٹے تک کابینہ اجلاس میں صرف مہنگائی کے جِن کو قابو کرنے کے اقدامات پر بحث ہوئی، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین ملک میں مہنگائی پر پھٹ پڑے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں تمام وزراء نے مہنگائی پر بات کی اور ڈھائی گھنٹے تک کابینہ اجلاس میں صرف مہنگائی کے جِن کو قابو کرنے کے اقدامات پر بحث ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں کابینہ اراکین کاکہنا تھاکہ ان کے حلقےکے عوام منہگائی کا رونا روتے ہیں۔ وفاقی وزراء پرویز خٹک، مرادسعید، فیصل واوڈا اور ندیم افضل چن نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ مہنگائی پر قابو پانے میں بیوروکریسی کی ناکامی ہے، بروقت اقدامات کیوں نہیں اٹھائے گئے؟ وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کاکہنا تھاکہ بیوروکریٹس کے روایتی ہتھکنڈے بے نقاب ہونے چاہئیں۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی نے اجلاس میں جواب دیتے ہوئےکہا کہ ہم 30 ،30 سال سروس کرچکے ہیں، ساری ذمہ داری ہم پر نہ نہ ڈالی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.