پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور بزدار حکومت کا آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے عوام دوست اقدام، فلور ملوں کے گندم کوٹے میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا

  • لاہور بزدار حکومت کا آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے عوام دوست اقدام، فلور ملوں کے گندم کوٹے میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پنجاب حکومت 25 ہزار میٹرک ٹن گندم روزانہ فلور ملوں کو فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فلور ملوں کیلئے گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ صوبے کے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا، اس اقدام سے آٹے کی قیمت میں استحکام آئے گا۔
    سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں دستیاب ہے، آٹے کی قیمتوں اور فلور ملوں کو گندم کے اجراء کو ذاتی طور پر مانیٹر کر رہا ہوں، عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھاتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.