پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد پاکستان نے کرتار پور راہداری کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بھارتی حکومت کی جانب سے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا صرف ‘امن راہداری’ اقدام کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے

اسلام آباد پاکستان نے کرتار پور راہداری کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بھارتی حکومت کی جانب سے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا صرف ‘امن راہداری’ اقدام کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اس  پروپیگنڈا کا مقصد بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک پر سے توجہ ہٹانا ہے۔ دفتر خارجہ  کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی  نے بھی کرتارپور صاحب راہداری کے خلاف بھارتی حکومت کے بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔ ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں پی ایس جی پی سی کی سہولت کے لیے متروکہ وقف املاک بورڈ ای ٹی پی بی) کے تحت پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) تشکیل دیا گیا ہے۔گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور کے معاملات کو پی ایس جی پی سے پی ایم یو میں منتقل کرنے سے متعلق کوئی بھارتی پروپیگنڈا نا صرف حقائق کے منافی ہیں بلکہ اس کا مقصد بھارت میں ہندوتوا سے چلنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے ذریعے مذہبی انتشار پیدا کرنا ہے۔کرتار پور راہداری منصوبے کو ریکارڈ وقت میں مکمل کرنے اور زائرین کو سہولت کے لیے عمدہ انتظامات سے متلق کوششوں کو پوری دنیا سے سکھ برادری بے حد سراہتی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے لیے مشورہ ہے کہ وہ اقلیتوں کے حقوق سے متعلق گمراہ کن اور شرمناک تشویش کا اظہار کرنے کی بجائے اپنی اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے۔ کرتار پور راہداری منصوبے کے لئے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام پر بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائی کو متروکہ وقف املاک بورڈ نے گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے بھارتی میڈیا یا تو پی ایم یو کی روح کو نہیں جانتے یا ان کے پروپیگنڈے کا مقصد کرتار پور پروجیکٹ اور پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔ کیونکہ کرتار پور سکھ مسلم دوستی اور بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک حقیقی مثال ہے جس کی تعریف اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے بھی کی ہے۔ اس طرح کا پروپیگنڈا اس منصوبے کو بدنام کرنے کے مترادف ہے اور سکھ برادری اس طرح کی تدبیروں کی تردید کرسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.