آج سوہا ہیلپنگ ہیڈز فاؤنڈیشن نے نادار و غریب، خواتین اور لڑکیوں کو فری سلائی کڑھائی سکھانے کے لیے کنگرہ گاؤں نزد جیا بگا میں سلائی سینٹر کا افتتاح کیا۔
آج سوہا ہیلپنگ ہیڈز فاؤنڈیشن نے نادار و غریب، خواتین اور لڑکیوں کو فری سلائی کڑھائی سکھانے کے لیے کنگرہ گاؤں نزد جیا بگا میں سلائی سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی کئی معزز شخصیات موجود تھی جنہوں نے سوہا ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کے اس احسن اقدام کی روحِ رواں سوہا بخاری ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سوہا بخاری کا کہنا تھا کہ سوہا ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن عورتوں اور لڑکیوں کو خود انحصاری اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے مثبت مواقع فراہم کرتی رہے گی۔ اور ایسے علاقوں میں جہاں کی غریب خواتین ہنر سیکھ کر اپنے اور اپنے خاندان کے لیے باعزت روزگار اپنانا چاہتی ہوں کی ان کے گھر کی دہلیز پر مدد کرتی رہے گی۔ سوہا بخاری نے مزید کہا کہ ان کی فاؤنڈیشن جلد ہی لاہور کے دیگر پسماندہ علاقوں میں بھی ایسے فری سینٹرز بنائے گی جو عورتوں کے لیے ہنر سیکھنے کی بہترین سہولیات سے آراستہ ہوں گے۔