راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،سنگین مقدمات میں مطلوب کیٹیگری (اے)کے02 اشتہاری مجرمان سمیت 04گرفتار۔
راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،سنگین مقدمات میں مطلوب کیٹیگری (اے)کے02 اشتہاری مجرمان سمیت 04گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان اوراشتہاری مجرمان کی گرفتاری کاسلسلہ جاری ہے،،ذوالفقار نے 06ماہ قبل معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے اپنے سگے بھیجے احمد نثار کو قتل جبکہ لڑائی جھگڑے کے دوران اپنے سگے بھائی کو بھی زخمی کرکے موقع سے فرار ہو گیا،مقتول کے قتل کا مقدمہ اسکے والدنثاراحمد کی مدعیت میں درج کیا گیاتھا،ملزم کی گرفتاری کے متعدد بار چھاپے مارے گئے،جو اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا،جوبعدمیں اشتہاری مجرم قرار دیاگیا،اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی صدرسرکل کی زیرنگرانی ایس ایچ اوروات ودیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی،ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے اپنے سگے بھتیجے کوقتل کرنے والے کیٹیگری (اے) کے اشتہاری مجرم ذوالفقار کوگرفتارکرلیا،جبکہ دوسری کاروائی کے دوران روات پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث کیٹیگری (اے) کی اشتہاری مجرمہ مہوش کوگرفتارکرلیا،اشتہاری مجرمہ سال 2018سے ڈکیتی کے مقدمہ میں روات پولیس کو مطلو ب تھی،اشتہاری مجرمہ کے دیگر ساتھی قبل ازیں گرفتارہوکرچالان ہوچکے ہیں،ایس ایچ اوبنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (بی) کے اشتہاری مجرم پرویز خان کوگرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم چند ماہ سے بنی پولیس کو مطلوب تھا،جبکہ ایس ایچ اوپیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (بی) کے اشتہاری مجرم اصہیم خان کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم سال 2019سے پیرودھائی پولیس کومطلوب تھا،سی پی اومحمد احسن یونس نے ڈویژنل ایس پیز،متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف فراہم کرنے میں مدد دیتی ہے،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیز ی لائی جائے۔