پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

راولپنڈی پولیس کامنشیات فروشوں اورشراب سپلائرزکے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

راولپنڈی پولیس کامنشیات فروشوں اورشراب سپلائرزکے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،02ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں چرس اورشراب برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ ا ومورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عدنان افتخار کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے01کلو400گرام چرس برآمد ہوئی،جبکہ ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر سلیم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے108بوتل شراب برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی نوجوان نسل کی تباہی کا باعث ہے،منشیات فروشوں کے ساتھ آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.