مری مرکزی انجمن تاجران مری کے انتخابات کے خلاف عدالت کی جانب سے حکم امتناعی جاری کردیاگیاھے
مری مرکزی انجمن تاجران مری کے انتخابات کے خلاف عدالت کی جانب سے حکم امتناعی جاری کردیاگیاھےجعلی ووٹوں کے خلاف بعض تاجروں کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا گیاتھاسینئرسول جج کی عدالت نے انجمن تاجران مری کے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے جعلی اوربوگس ووٹوں کاووٹعلسٹ سے اخراج اور حقیقی تاجرجن کی ووٹ لسٹ میں شامل نہیں کی گئی اور جان بوجھ کر انہیں الیکشن لڑنے سے دور رکھنے اور حق رائے دھی سے محروم رکھاگیا انکی ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے تک الیکشن روکنے کاحکم دیاھے واضع رھے کہ مرکزی انجمن تاجران کی سابق باڈی جو تین سال کیلئے منتخب کی گئی تھی اس نے غیرقانونی اورغیرآئینی طورپرالیکشن سے روگردانی کرتے ہوئے تین سال کی بجائے چھ سال کا عرصہ گزاردیااوراب اچانک سامنے آنے والی تاجروں کی ووٹرلسٹ میں 600ووٹوں کا اضافہ کردیاگیاھے جس پر سابق صدرمرکزی انجمن تاجران کی جانب سے الیکشن بورڈکوتحریری اعتراضات جمع کرائے گئے جن میں 500سے زائدبوگس ووٹ لسٹ میں شامل کیئے گئے ہیں اوران ووٹوں کی ازسرنو سکروٹنی کرکے لسٹ سے ختم کرنے کی درخواست کی گئی ھے جبکہ سینکڑوں تاجروں کوبھی تک رکنیت کارڈ بھی تقسیم نہیں کیئے گئے ہیں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی اکثریت نے مرکزی انجمن تاجران مری کے الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے جعلی ووٹوں کوختم کرکے وں شٹرون وں ووٹ کے فارمولے کے تحت غیرجانبدارکمیشن یاکمیٹی کے ذریعے نئی ووٹرلسٹ مرتب کرنے کامطالبہ کیا ھے۔۔۔