پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

کشمیر پوائنٹ پر سفاری ٹرین کے راستے میں غیر قانونی طور پر گھوڑ سواروں نے روٹ کی خلاف ورزی معمول بنا لیا ہے

کشمیر پوائنٹ پر سفاری ٹرین کے راستے میں غیر قانونی طور پر گھوڑ سواروں نے روٹ کی خلاف ورزی معمول بنا لیا ہے جس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے واضح رہے کہ گھوڑوں کی آزادانہ نقل و حرکت سے بول و براز (زہراب) کی گندگی اور غلاظت سے پاک تغعن پھیل رہا ہے جو کہ صورتحال کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے گھوڑا بانوں نے سیاحوں سے بد تمیزی اور لڑائی جھگڑوں میں مری کی بدنامی اور رسوائی کا باعث بن رہے ہیں جبکہ گھوڑوں کی آزادانہ نقل حرکت سے خواتین بچوں اور بزرگ سیاحوں کو سیاحت میں دشواری کا سامنا ہے۔ مری میں لوگ آب و ہوا اور موسم کو انجوائے کرنے آتے ہیں اس طرح مری مال روڈ کی رونکےماند پڑنے کا خطرہ ہے اس لیے چاہیے اس نظام کو بہتر کرنا ہوگا ہماری مری کا حسن و جمال اسی طرح برقرار رہےسیاحوں اور متاثرہ حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار مری تحصیل انتظامیہ سے اس نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.