پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

چند دنوں میں کوٹلی ستیاں کے دو قابل نوجوان المناک حادثات میں دار فانی سے کوچ کر گئے۔

چند دنوں میں کوٹلی ستیاں کے دو قابل نوجوان المناک حادثات میں دار فانی سے کوچ کر گئے۔ چند دن قبل عقیل ستی مرحوم ایک ٹریفک  حادثہ کا شکار ہوئے اور داعی اجل کو لبیک کہہ گئے اور اپنے والدین اور عزیز و اقارب کو ہمیشہ کیلیے داغ مفارقت دے گئے ۔ کوٹلی ستیاں کی عوام اور بالخصوص عقیل ستی کے دوستوں کیلیے یہ زخم ابھی بھرا نہیں تھا کہ عامر ستی کا دردناک واقعہ پیش آگیا جو ایک اور ٹریفک حادثے میں اپنی جان گنوا بیٹھے۔ عامر ستی ایک سلجھا ہوا اور علاقے کا درد دل رکھنے والا نوجوان تھا ۔جس کی اچانک موت پر ہر آنکھ اشک بار ہے ۔  مذکورہ دونوں نوجوانوں کا تعلق اگرچہ تحریک انصاف سے تھا لیکن علاقے کی سوگوار فضا بتا رہی ہے کہ جیسے ہر کوئ یہی سمجھ رہا ہے کہ یہ جنازے اس کے گھر سے نکلے ہیں یہ جنازے اس کے اپنے بھائیوں کے ہیں۔

دعا ہے اللہ پاک دونوں بھائیوں کی کامل مغفرت فرمائیں ۔ ان کی آنے والی منازل آسان فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یا رب العالمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.