وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کی ملاقاتباہمی دلچسپی،سیاسی معاملات اورٹائیگرز فورس کے امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم عمران خان کے دورہ سیالکوٹ کے انتظامات کے بارے بھی بات چیتسیاست عوام کی بے لوث خدمت کو کہتے ہیں،ناکہ انتشاراورافراتفری پھیلانے کو۔عثمان بزدارعوام کے مسترد شدہ عناصر ترقی کے سفرروکنا چاہتے ہیں۔عثمان بزداریہ ٹولہ صرف اپنی کرپشن بچانے کیلئے اکٹھا ہے۔عثمان بزدارعام آدمی کے مسائل سے ان لوگوں کا کوئی واسطہ نہیں۔عثمان بزدارحکومت عوام کو کوروناسے بچانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔بدقسمتی سے پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلارہی ہے۔ان عناصرکی قسمت میں صرف رونا ہی لکھا ہے۔یہ لوگ 13دسمبر کے بعد بھی روتے رہیں گے۔
حکومت جانے والی نہیں،مدت پوری کریں گے۔ٹائیگرز فورس کے نو جوان عوام کی فلاح وبہبود کیلئے سرگرم ہیں۔ عثمان بزدار
ٹائیگر زفورس نے کورونا وباء میں دکھی انسانیت کی بھرپورمدد کی ہے۔وزیراعظم عمران خان پاکستان کو لوٹنے والوں کو کبھی این آر او نہیں دیں گے۔عثمان ڈار نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوکامیاب نوجوان پروگرام اورٹائیگر زفورس کی کارکردگی سے آگاہ کیا.عثمان ڈار نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سیالکوٹ کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات کے بارے میں بھی بریف کیا کامیاب نوجوان تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے-نوجوانوں کو اس پروگرام کے ذریعے بااختیار بنایا جارہاہے.ٹائیگرز فورس کے نوجوان ہماری طاقت ہیں۔ٹائیگرزفورس نے عملی میدان میں عوام کی خدمت کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔پی ڈی ایم ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے۔اپوزیشن ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو اپاہج کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔عقل سے ناپید اپوزیشن کے جعلی لیڈروں کو صورتحال کا ادراک نہیں۔