پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

تھانہ بنی گالہ کی حدود میں قائم سوسائٹیز کا معاملہ

تھانہ بنی گالہ کی حدود ملوٹ میں قبضہ مافیا ایک مرتبہ پھر متحرک.مقامی مالکان اور مسلحہ مافیا آمنے سامنے ، تصادم کا خطرہ.نجی سوسائیٹی اسلام آباد ماڈل پراجیکٹ کی مقامی مالکان کی زمینوں پر قبضہ کی کوشش جاری

مزکورہ زمین پر عدالت نے حکم امتناہی دے رکھا ہے.مقامی مالکان نے بارہا پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس کی جانب سے تاحال کوئی کاروائی نا کی گئی.مسلحہ قبضہ مافیا مقامی مالکان کو زدوکوب کرنے لگا پولیس مسلحہ افراد کو گرفتار کرنے میں مبینہ طور پر ناکام.15 پر کال کے باوجود پولیس قبضہ مافیا کو پکڑنے میں ناکام.نجی سوسائیٹی نے گزشتہ سال سی ڈی اے سے مبینہ طورجعل سازی سے ایل او پی جاری کروائی تھی,سی ڈی اے کے چئیرمین نے ابھی تک کوئی خاطر خواہ ایکشن نہی لیا,صرف ایل او پی جاری ہونے کے بعد اسلام آباد ماڈل پراجیکٹ کے سی ای او ملک طاہر اور مرزا نوید نے فائلوں کی فروخت کا سلسلہ شروع کر دیا تھا

ایل او پی کی جعل سازی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں,بارہا نوٹسز کے باوجود اسلام آباد ماڈل پراجیکٹ کے سی ای او ایف آئی اے پیش نہی ہوئے,کچھ دن قبل ہائی کورٹ نے بھی علیم کی خان کی ملیکتی سوسا ئیٹی کی این او سی کینسل کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.