پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے پارکنگ میں کھڑی کار جل کے خاستر

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے پارکنگ میں کھڑی کار جل کے خاستر… تفیصل کیمطابق گزشتہ روز موسم کی تبدیلی نے جہاں سموگ اور ٹھنڈ میں تبدیلی پیدا کی وہیں کچھ ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہوئے, جن میں سب سے برا واقعہ گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے پیش آیا جہاں آسمانی بجلی گرنے سے پارکنگ میں کھڑی کار اور فائبر شیڈ جل کر خاکستر ہو گئے. قدرتی طور پر چند لمحے پہلے ہی اسسٹنٹ پورفیسر مائیکروبیالوجی سلطان علی گاڑی پارکنگ میں کھڑی کرکے اندر داخل ہونے اور معجزانہ طور پر سیکیورٹی گارڈ بھی اسی لمحے پارکنگ سے اندر گیا اسی لمحے آسمانی بجلی گری اور فائبر چھت سے نیچے کھڑی کار پر گری اور آگ پکڑ گئی. البتہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.