پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کا استعفی مسترد کرتے ہوئے انھیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کا استعفی مسترد کرتے ہوئے انھیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہےخیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ تابش گوہر نے واٹس ایپ کے ذریعے اپنا استعفیٰ بھیجا تھاتابش گوہر کو حال میں ہی معاون خصوصی برائے توانائی تعینات کیا گیا تھا۔ تابش گوہر 7 سال تک کے الیکٹرک میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے۔
تاہم 2015ء میں وہ مستعفی ہوگئے تھے۔ وہ بجلی اور توانائی کے شعبے میں مشاورت اور معاونت دینے کی اپنی کمپنی کے بانی اور سربراہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.