پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

دولتالہ دیوا سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے جوان نبیل لیاقت شہید

دولتالہ دیوا سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے جوان نبیل لیاقت شہید کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں سٹیشن کمانڈر بریگیڈیر شعیب سمیت پاک فوج کے افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاک فوج کے چاک چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
سٹیشن کمانڈر بریگیڈیر شعیب نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ نبیل لیاقت شہید کا تعلق دولتالہ کے نواحی علاقے آہدی سے تھا۔ شہید نے پسماندگان میں بیوی دو بیٹیاں اور ایک ننھا بیٹا چھوڑا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.