کراچی (پی پی اے)بیس سال بھارت کی قید میں رہنے والے معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرخلیل چشتی اسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
کراچی (پی پی اے)بیس سال بھارت کی قید میں رہنے والے معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرخلیل چشتی اسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرخلیل چشتی کا انتقال کراچی میں ہوا، ان کی نمازجنازہ آج بعد نمازظہر جامع مسجد بلاک اے نارتھ ناظم آبادمیں ادا کی جائیگی۔ڈاکٹرخلیل چشتی اسی سال کی عمر میں بھارت سے رہا ہوکر وطن واپس آئے تھے، مرحوم بیس سال تک قتل کے جھوٹے الزام کے باعث بھارت میں قید رہے۔ڈاکٹر خلیل چشتی 1992میں اہل خانہ کے ساتھ اجمیر شریف گئے تھے، جہاں بھارتی پولیس نے انہیں قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ڈاکٹر خلیل چشتی کو 12 دسمبر 2012 میں بھارتی سپریم کورٹ نے بری کیا تھا جس کے بعد ان کی پاکستان واپسی ممکن ہوئی تھی۔