اسلام آباد(پی پی اے) الیکشن کمیشن کے جاری کر دہ الیکشن پروگرام کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پرمورخہ 12ستمبر 2021کو منعقد ہونگے
اسلام آباد(پی پی اے) الیکشن کمیشن کے جاری کر دہ الیکشن پروگرام کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پرمورخہ 12ستمبر 2021کو منعقد ہونگے.الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے گزارش کی ہے کہ وہ7اگست 2021تک اپنے نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیں ۔اس ضمن میں پارٹی سربراہ خودیاسربراہ کی جانب سے مقرر کردہ کو ئی مجاز نمائندہ ٹکٹ جاری کر سکتا ہے ۔پارٹی سربراہ کی طرف سے ایسے مجازنمائندگان جو پارٹی ٹکٹ جاری کر سکتے ہیں ان کے نام ،ولدیت ،پارٹی عہدہ اور نمونہ دستحط چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو 7اگست2021تک ارسال کرد یں تاکہ 13اگست2021 کو پارٹی ٹکٹ کے مطابق ریٹرننگ آفیسران امیدوراں کو پارٹی نشانات آلاٹ کر سکیں۔