پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27ء کا اپنا تیسرا بجٹ پیش
لاہور (پی پی اے)پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27ء کا اپنا تیسرا بجٹ پیش کر دیا ہے جو پورے صوبے میں بلاامتیاز متوازن اور ہمہ گیر ترقی کے وژن کا عملی مظہر ہے یہ بجٹ عوامی فلاح معاشی استحکام بنیادی سہولیات کی فراہمی تعلیم صحت زراعت انفراسٹرکچر اور روزگار کے مواقع میں اضافے پر خصوصی توجہ دیتا ہے حکومت پنجاب نے ترقیاتی وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بناتے ہوئے صوبے کے تمام اضلاع کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کا عزم دہرایا ہے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں حکومتی ترجمان اور متعلقہ وزراء بجٹ کی اہم خصوصیات ترقیاتی منصوبوں عوامی ریلیف اقدامات اور آئندہ مالی سال کے اہداف پر تفصیلی بریفنگ دیں گے اور میڈیا کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے پنجاب حکومت کا یہ بجٹ عوامی خدمت شفافیت معاشی ترقی اور خوشحال پنجاب کے وژن کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے