پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا سینئر پولیس افسران کے ہمراہ آٹھ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ

اسلام آباد (پی پی اے) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا سینئر پولیس افسران کے ہمراہ آٹھ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ ڈی آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا تمام سکیورٹی ڈیوٹی کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی اور روادی کو یقینی بناتے ہوئے وفاقی دار الحکومت کی پر امن فضا کو برقرار رکھا جائے گا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق نے آٹھ محرم الحرام کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہوں اور جلوسوں کے مجوزہ روٹس کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سکیورٹی آپریشنز سلمان ظفر اور متعلقہ زونز کے ایس پیز بھی موجود تھے ڈی آئی جی اسلام آباد نے جلوسوں کے روٹس امام بارگاہوں اور دیگر حساس مقامات پر کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران و اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جلوسوں کے راستوں کو مکمل طور پر کارڈن کیا جائے اور روٹس پر روشنی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ وضع کردہ ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جلوسوں اور مجالس کے شرکاءکی حفاظت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے بین المسالک ہم آہنگی بھائی چارے رواداری اور مذہبی احترام کے فروغ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے ویژن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی باہمی احترام اور رواداری کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.